حوثی باغی سعودی عرب کی جنگ بندی کا مثبت جواب دیں،امریکہ

0

صنعاء/ امریکا یمن کے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ آئینی حکومت اور عرب اتحاد کی طرف سے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت جواب دیں۔برطانوی سکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے بھی یمن کی آئینی حکومت اور حوثیوں سے تعمیری بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا۔یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہینزیل نے یمن میں سیز فائر فائرکے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ عرب اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت اور تعمیری جواب دیں۔خیال رہے کہ یمن میں حوثیوں کی سرکوبی کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں بنائے گئے عرب اتحاد نے کرونا کی وباء کے خطرے کے پیش نظر یمن میں دو ہفتے کے لیے لڑائی روکنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی سفیر نے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے مقصد سے فریقین کا ایک فوری اجلاس منعقد کرنے کی دعوت کی بھی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.