سکھر قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے مزید70 مریض صحتیاب

0

سکھر :  قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے مزید70 مریض صحتیاب ہوگئے ،جس کے بعد تمام افرادکوگھر روانہ کردیاگیا ہے ، صحتیاب افرادکاتعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنرسکھرڈویڑن احمدمہیسر نے قرنطینہ سینٹرمیں زیرعلاج مزید70زائرین کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کردی اور کہا صحتیاب ہونیوالے تمام افرادکوگھر روانہ کردیاگیا ہے۔کمشنرسکھرڈویڑن کا کہنا تھا کہ صحتیاب قرار زائرین کیدوبارٹیسٹ نیگیٹیوآئے اور تمام افرادکاتعلق سندھ کیمختلف علاقوں سے ہے ، قرنطینہ میں زیرعلاج 40افرادمیں سے30کیٹیسٹ نیگیٹواور 10کیپازیٹو ا?ئے، 10 پازیٹیو ا?نیوالیافرادکی آج دوبارہ ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ ہوگی۔حکومت سندھ کی جانب سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈر سے 4مراحل میں مجموعی طور پر 1130افراد کو لایا گیا، جہاں سے اب تک 1015 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.