اہم خبریںکھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر کورونا ٹیسٹ سے استثنا کا این او سی جاری

لاہور :  پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنا کا این او سی جاری کر دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا معاملہ، لازمی کورونا ٹیسٹ سے استثنا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائر ٹرانسپورٹ نے جاری کیا۔ پی سی بی کی کیوی ٹیم کے لئے کورونا ٹیسٹ سے استثنا کی تحریری درخواست سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن کو موصول ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان ائیر کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ڈھاکہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔ کیوی کرکٹ ٹیم دورے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سے تین ون ڈے میچ کھیلے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button