اہم خبریںپاکستان

داخلی سلامتی کے مسائل سنگین، نیشنل ایکشن پلان پر توانائیاں مرکوز کی جائیں : شہباز شریف

لاہور :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز نے کوئٹہ دھماکے کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ داخلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر تمام توانائیاں مرکوز کی جائیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ دا خلی سلامتی کے مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت نیشنل ایکشن پلان پر تمام توانائیاں مرکوز کرنے کا ہے۔ یہ دستاویز قوم کے اجتماعی عزم کا مظہر ہے اور قومی سلامتی کے ابھرتے خطرات کا مقابلہ کرنے کا کافی و شافی نسخہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button