
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ مراد جمالی میں بس اڈا پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ایک شخص کے جانبحق اور دیگر کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ تخریب کار عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر قطعی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے تمام زخمیوں کو علاج معالجے کے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔



