بین الاقوامی

اروناچل پردیش میں بھارتی فوجیوں پر برفانی تودہ گر گیا ، 7 اہلکار ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں گشت پر مامور بھارتی فوجیوں پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار دب کر ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں کی تلاش کیلئے آپریشن چوبیس گھنٹے بعد مکمل ہو گیا۔ ریسکیو ٹیمیں برف میں دبے اہلکاروں کو بچانے میں ناکام رہیں تاہم تمام سات فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے علاقے میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button