کھیل

پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا آج سے آغاز

لاہور :  پاکستان اور زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز آج سے شروع ہوگی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں ہرارے میں مدمقابل ہوں گی۔ قومی ویمن ٹیم، کپتان جویریہ خان کی قیادت میں زمبابوے میں پہلی بار اِن ایکشن ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں دوپہر بارہ بجے میدان میں آئیں گی، بارہ اور چودہ فروری کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز بھی کھیلے جائیں گے، اس سے پہلے قومی ویمن ٹیم کو جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں شکست ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button