• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

نیب کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہ لیں، ہمارے پاس لفافہ ہے نہ ٹوکری : چیئرمین نیب

web desk by web desk
February 8, 2022
in اہم خبریں, پاکستان
0
نیب کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہ لیں، ہمارے پاس لفافہ ہے نہ ٹوکری : چیئرمین نیب

اسلام آباد : چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہ لیں، ہمارے پاس لفافہ ہے نہ کوئی ٹوکری، عالمی ادارے بھی احتساب بیورو کی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رہزن اور رہنما میں فرق عوام کو پتا چل گیا، وقت کیساتھ بہتری آئے گی اور کیسز برق رفتاری سے چلیں گے، چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا کہ نیب کی ریکوری کہاں گئی، جو اراضی نیب نے ریکور کرائی وہ رقم کی صورت میں نہیں لیکن اس کی مالیت اربوں روپے میں ہے، عنقریب نیب ریکور کیا گیا سونا بھی مرکزی حکومت کو دے رہا ہے، نیب نے جو ریکوری کی وہ کہیں گاڑیوں، اراضی، رقم اور پراپرٹی کی صورت میں ہے، عوام کی جمع پونجی لوٹی گئی، نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی تلوار پر سیاسی وجوہات بھی ہیں، فیٹف کی تلوار کب تک لٹکتی رہے گی اس کا علم نہیں، عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ مضاربہ اسکینڈل میں کیا گیا، ہاؤسنگ سوسائٹیز نے جو لوٹ مار کی اس پر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا، نیب میں کرپشن کی شکایات کم سے کم ہیں۔

Previous Post

سیاحت کا فروغ : پنجاب سب سے آگے

Next Post

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ختم

Next Post
بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ختم

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ختم

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.