لاپتہ افراد کمیشن کو جنوری میں مزید 34کیس موصول

اسلام آباد : چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31 جنوری 2022 تک6163کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے جنوری2022 کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8381کیسز موصول ہوئے جبکہ جنوری 2022کے دوران 34نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8415 ہوگئی۔ جن میں سے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے1 3جنوری 2022? تک6163 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2252ہے۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے جنوری2022 کے دوران 525 سماعتیں کیں جن میں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 208،کراچی میں 181جبکہ کوئٹہ میں 136سماعتیں شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 31 جنوری2022 تک6163 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹائے



