شوبز

جاندار چیزوں میں انسا ن سب سے خطرناک : نعمان اعجاز

لاہور( شوبزڈیسک ) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسان کو دُنیا کی سب سے خطرناک جاندار شے قرار دے دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ کسی سے گفتگو کررہے ہیں،نعمان اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس دُنیا میں تمام جاندار چیزوں میں انسان سب سے خطرناک ہے ،یہ انسان کسی کو نہیں بخشتے ہیں۔اس سے قبل نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہاتھاکہ دُنیا کے سارے جھوٹ ایک طرف اور یہ ’’صورت سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘‘ والا جھوٹ ایک طرف‘‘،آج دنیا میں صورت دیکھ کرہی رشتے بنائے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button