مطالبات قبول،صوبائی حکومت نے 533 ڈاکٹرز کی ملازمت کنٹریکٹ میں جون تک توسیع کر دی،لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (آن لائن ) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹرز کے تمام مطالبات قبول کرتے ہوئے 533 ڈاکٹرز کی ملازمت کنٹریکٹ میں جون تک توسیع کر د۔ 205 ڈاکٹرز و نرسنگ اسٹاف کو ایڈہاک کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ڈاکٹرز کے تمام مطالبات قبول کرتے ہوئے 533ڈاکٹر کے ملازمت کنٹریکٹ میں جون تک توسیع کردی ہے205ڈاکٹرز و نرسنگ سٹاف کو ایڈہاک کی بنیاد پر تعینات کیا جائے گاڈاکٹرز کے تحفظ کیلئے وافر مقدار میں آلات و کٹز فراہم کرچکے ہیں750000این 95 ماسکز و 8500 کٹز کا آرڈر چائینا میں دے چکے ہیں چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل اور وفاقی حکومت کی جانب سے آج وافر مقدار میں امدادی سامان وصول کرلیا ہے جو ہسپتالوں میں تقسیم کیا جائے گا ڈاکٹرز کے رہائی کے احکامات آج دن میں ہی جاری کر دیئے گئے تھے ڈاکٹرز خود اپنے گھروں کو روانہ نہیں ہورہے ڈاکٹرز سے گزارش ہے کہ ان کے مطالبات منظور ہوگئے ہیں لہٰذا وہ تھانے سے نکل کر تشریف لے جائیںڈاکٹرز کی جذبہ خدمت اور انکے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں اور مسیحا مریضوں کی خدمت کا بائیکاٹ نہیں کرتے