اہم خبریںپاکستان

لانگ مارچ اپوزیشن کی سیاسی ضرورت ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد :  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے لانگ مارچ اپوزیشن کی سیاسی ضرورت ہے، مفادات پورے ہوگئے تو یہ علیحدہ ہو جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہاکہ اپوزیشن اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے اکٹھی ہوئی ہے ان کی نظریات اور سوچ ایک نہیں جب مفادات پورے ہوگئے تو علیحدہ ہو جائینگے،اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے ہمیں کوئی اعتراض ہے نہ ہی کوئی گھبراہٹ ہے لیکن اپوزیشن ملکی مفادات کو مد نظر رکھے،قوم جانتی ہے پی ڈی ایم بنانے والے اور اسے توڑنے والے کون ہیں پہلے ہاتھ بڑھایا گیا پھر ہاتھ کھینچا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی ایک سیٹ کیلئے دھوکہ کس نے کیا؟ قوم سب جانتی ہے،ن لیگ سندھ میں داخل نہیں ہوگی اور پی پی پنجاب میں چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گی اگر ان دونوں جماعتوں نے “ادھر تم ادھر ہم” کا فیصلہ کرلیا تو ہم دونوں جماعتوں کا مقابلہ کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button