اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس آج ہوگا۔ جس میں ان ہاوس تبدیلی سمیت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونے والے معاملات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قائد کی ہدایت پر آج پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، ان ہاوس تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے معاملات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا، جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت سی ای سی کے ممبران شرکت کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button