ہمارا ازلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے ،جام کمال

0 31

کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ دشمن نے جب بھی جارحیت کی پاک افواج نے اسکا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملکی دفاع کے لیےجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ازلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک افواج دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، دشمن ہمیشہ پاک افواج کے عزم و مہارت کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.