کوہلو : یوم دفاع کے مناسبت سے لیویز لائن کوہلو میں تقریب منعقد
کوہلو : یوم دفاع پاکستان کے موقع پر دیگر شہروں کی طرح ضلع کوہلو میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ یوم دفاع کے مناسبت سے لیویز لائن کوہلو میں تقریب منعقد ہوئی جہاں صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری، اسسٹنٹ کمشنر کوہلو اور رسالدار میجر شیر محمد مری نے یادگار شہداء پر پھول چھڑائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر لیویز کیو-آر-ایف کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ یوم تجدید عہد کے مناسبت کو موضوع رکھتے ہو شہدائوں کے قبروں پر حاضری دی گئی اور سلامی پیش کی گئی۔ صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے لیویز لائن کوہلو میں لیویز جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں ان تمام افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دفاع ِ وطن کی خاطر جرات و بہادری کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ میں شہداء کے خاندانوں کو بھی ان کے حوصلے اور صبر و استقامت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مسلح افواج، لیویز اور سیکورٹی اداروں نے ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا ہے اور قوم کو ان کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔ہماری مسلح افواج، لیویز اور سیکورٹی ادارے ملک کی داخلی اور اندرونی سلامتی میں فعال کردار ادا کررہے ہیں اور انہوں نے دہشت گرد عناصر کو شکست دے کر ہمیں امن فراہم کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جذبہ ستمبر کسی بھی آزمائش کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کرتا رہے گا۔ دشمن کے خفیہ عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے کی جانے والی انتھک کوششوں پر سیکورٹی ادارے لائق تحسین ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوہلو نے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں خو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کا مقصد شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس عزم کا اظہارکرنا ہے کہ تمام خطرات میں مادر وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ 1965ء میں آج ہی کے دن بھارتی فوجیوں نے پاکستان پر حملہ کرنے کیلئے رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد عبور کی لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز بلخصوص لیویز فورس کے اہلکاروں نے صوبہ بلوچستان میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس وطن کا دفاع کیا۔ ضلع کوہلو میں لیویز اہلکاران نے جسطرح اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کرکے اس امن کا گہوارہ بنایا ہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ آخر میں اس وطن کی عزت و حرمت اور بقاء کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لئے قران خوانی اور دعا بھی کی گئی