مصباح الحق اور وقار یونس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں : وسیم خان
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، 24 ماہ میں انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے صرف کیں۔
انہوں نے کہا کہ وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے مقرر کردیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔