پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے رقم ہے : وزیراعلی بلوچستان
پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے رقم ہے۔وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا یوم دفاع پاکستان پر پیغام ۔قیام پاکستان سے آج تک ہماری بہادر افواج نے ملک و قوم کے تحفظ کے لیۓ لازوال قربانیاں دی ہیں ۔وزیراعلئ بلوچستان ۔پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر کا دن بے انتہا اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعلئ
۔آج کے دن دن ہماری بہادر اور جرات مند مسلح افواج نے اپنے سے کئی گنا طاقتور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔وزیراعلئ جام کمال خان ۔پاک افواج نے ملک کی جغرافیائ سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا اور بھارتی افواج کے نا پاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعلئ
۔یہ وہی دن ہے جب عددی تعداد میں کم ہونے اور جنگی سامان کی قلت کے باوجود جزبہ ایمانی جوان مردی، جرات اور بہادری کا عظیم الشان مظاہرہ کیا۔وزیراعلئ بلوچستان ۔ہماری جری افواج نے دشمن کے قدم اکھاڑ دیۓ اور مادر وطن کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن گئیں۔ وزیراعلئ
۔ہماری مسلح افواج اور پوری قوم نے متحد ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ اتحاد، اتفاق اور ایمان کی طاقت کے سامنے ہتھیاروں یا تعداد کی کثرت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ وزیراعلئ جام کمال خان ۔آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چائیے کہ ہم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔وزیراعلئ ۔ہم اپنے پیارے وطن کے تحفظ، سالمیت اور دفاع کیلئے اسی جذبہ اور عزم کو ہمیشہ قائم رکھیں گے جس کا مظاہرہ پوری قوم نے 6 ستمبر 1965ء کی جنگ کے دوران کیا تھا۔وزیراعلئ جام کمال خان