اہم خبریںبین الاقوامی

دوسروں کو دھمکیوں کی امریکی سوچ غلط،یہی غلطیاں سابق سوویت یونین کو لے ڈوبی تھیں : صدر پوٹن

ماسکو  :  یہی غلطیاں سابق سوویت یونین کو لے ڈوبی تھیں۔ پریس بریفنگ کے دوران امریکی پابندیوں کے ذکر پر انہوں نے کہا کہ ہم کانگریس اور دیگر ذرائع سے دھمکیاں سنتے ہیں، یہ سب امریکا کے داخلی سیاسی عمل کے حوالے سے کیا جاتا ہے ۔ ایسا کرنیوالوں نے شاید یہ فرض کر رکھا ہے کہ امریکا ایک اتنی بڑی معاشی، فوجی اور سیاسی طاقت ہے کہ کوئی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں بلکہ ان کا طرز فکر ہے ، ان کا یہ رویہ سوویت یونین کی یاد دلاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ طاقتور ہونے کے ناطے بلاخوف کچھ غلطیاں کر سکتی ہیں، لوگوں کو خرید سکتی ہیں، دھونس جما نے کے علاوہ سودے بازی اور جنگ کی دھمکی دے سکتی ہیں، جس سے ان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے ۔ اس کے برعکس مسائل صرف بڑھتے ہیں، پھر ایک وقت آتا ہے جب انہیں حل کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button