
اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرداخلہ کل پاکستان آئیں گے، اپوزیشن نے یوم یکجہتی کشمیر پر مزید انتشارکی باتیں کیں، اندھے خواب دیکھنے والی اپوزیشن اپنی موت مرنے جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور 72 گھنٹوں میں 20 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ ریاست کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کو معاف نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بلاول کو کوبھی سلیکٹڈ نہیں کہا، ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے والے مفادات پر یکجا ہو رہے ہیں، اپوزیشن کی دلچسپی لانگ مارچ میں نہیں بلکہ میڈیامیں زندہ رہنا ہے۔ پہلے یہ استعفی دے رہے تھے اب لانگ مارچ کر رہے ہیں۔




