میاں نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے: احسن اقبال

0 31

لاہور:  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ واضح طورپرکہا گیا تھا جب معالجین کہیں گے توواپس آجائیں گے۔ عدالت نے نوازشریف کوکانفرنس نہیں علاج کے لیے اجازت دی تھی۔ نوازشریف کی صحت پرکوئی کمپرومائزنہیں ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں ہسپتال بند رہے، کورونا کی وجہ سے علاج میں تاخیرہوئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہماری لیگل ٹیم پرسوکرے گی، مسلم لیگ(ن)کا ایک قائد جس کا نام نوازشریف ہیں، ہماری جماعت چٹان کی طرح متحد ہے۔

اسی دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کی اصلیت کا لوگوں کوپتا چل گیا ہے۔ مرغی،کٹوں سے شروع ہوکراب یہ بھنگ پرآگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.