بنگلادیش کے دارالحکومت کی مسجد میں دھماکا، 12 نمازی شہید، 25 زخمی

0 24

ڈھاکا:  بنگلادیش کے دارالحکومت کی جامع مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔ دھماکے میں شدید زخمی 38 نمازیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں 12 نمازیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جب کہ 25 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر زخمی بری طرح جھلس گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.