اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، مزید 3 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

نئی دلی  : بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مزید تین ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوگئے، ایک ہی روز ایک لاکھ اکیس ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

بھارت میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ موذی وبا سے مزید 3 ہزار 382 افراد ہلاک ہوگئے۔ وبا سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار ہوگئی۔

حکام کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر میں گزشتہ ماہ باون فیصد اموات دیہی علاقوں میں ہوئیں جبکہ شہری علاقوں کی نسبت 53 فیصد کیسز بھی دیہی علاقوں میں ہی سامنے آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button