ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ کی تعداد کو کم کر کے کلاسز لی جائیں گی، 40 بچوں کی کلاس کو 20، 20 کے دو گروپس میں تقسیم کردیا جائے گا۔
شفقت محمود نے کہا کہ اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ سات ستمبر کے اجلاس میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، کم فیس والے اسکولوں کو بھی پابندیوں سے نقصان ہوا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ کی تعداد کو کم کر کے کلاسز لی جائیں گی، 40 بچوں کی کلاس کو 20، 20 کے دو گروپس میں تقسیم کردیا جائے گا۔ شفقت محمود نے کہا کہ اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ سات ستمبر کے اجلاس میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، کم فیس والے اسکولوں کو بھی پابندیوں سے نقصان ہوا ہے۔ سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ سفارشات کے مطابق 15 ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے ایک ساتھ نہ کھولے جائیں۔
کراچی میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت محکمۂ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے اور جاری کردہ ایس او پیز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سعید غنی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیرِ تعلیم کی زیرِ صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 7 ستمبر کو ہو گا۔