یمن میں اتحادی افواج کے نئے سعودی کمانڈر کون ہیں؟

0 38

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی فوج کے نائب چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سالم العظیمہ کو یمن میں سعودی عرب کی زیرِقیادت اتحادی افواج کا کمانڈر تعینات کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی شاہ سلمان نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس فوج کے کمانڈر شہزادہ فہد بن ترکی کو اس عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ ان کے صاحبزادے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد بن ترکی کو بھی الجوف کے نائب گورنر کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل العظیمہ کی تعیناتی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر کی گئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل العظیمہ کون ہیں اور سعودی مسلح افواج میں ان کی کیا کارکردگی رہی ہے؟

سعودی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی معلومات کے مطابق جنرل العظیمہ ایک ’قابل افسر‘ ہیں اور تازہ شاہی حکم سے قبل بھی وہ مختلف فوجی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

جنرل العظیمہ نے شاہ عبد العزیز ملٹری کالج سے بکتربند گاڑیوں میں مہارت کے ساتھ جنگی سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انھوں نے سعودی مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے فوجی علوم میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

جنرل العظیمہ مصر میں بھی وقت گزار چکے ہیں اور سعودی فوج میں انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز شیلڈ فیکشن میں بطور افسر کیا۔ پھر وہ سپلائی اور مینٹینئنس ڈویژن کے کمانڈر رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.