اہم خبریںبین الاقوامی

پینٹاگون کے داخلی راستے میں فائرنگ ، امریکی فوجی ہیڈ کوارٹرز بند کرنا پڑا

واشنگٹن : امریکی فوج کے ہیڈکوارٹرز(پینٹاگون)کے باہر فائرنگ کی گئی اور خنجر سے حملہ کیاگیا جس سے پینٹاگون کی سکیورٹی پر تعینات ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔منگل کی صبح پینٹاگون کے ساتھ واقع میٹروبس سٹیشن میں کھڑی بس پر پہلے فائرنگ کی گئی جس کے بعد ایک حملہ آور نے پینٹاگون کے گیٹ نمبر دو پر تعینات افسر پر خنجر سے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔اس حملے کے فوری بعد پینٹاگون کو بند کردیاگیا۔پولیس نے فوری طور پر حملہ آورکو گولی ماردی،حملے کے وقت وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور جنرل مارک ملی وائٹ ہائوس میں صدر کے ساتھ ا یک اہم میٹنگ میں مصروف تھے ۔ایمرجنسی سروسز کے مطابق واقعہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،فائرنگ اور خنجر سے حملے کا آپس میں کوئی تعلق تھا یانہیں واضح نہ ہوسکا۔ 90منٹ بند رہنے کے بعد پینٹاگون کو کھول دیاگیا تاہم اس کا گیٹ نمبر دو اور میٹرو سٹیشن بدستور بند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button