نیوزی لینڈ: سپر مارکیٹ میں 6 افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والا ‘انتہا پسند’ ہلاک
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ پولیس نے سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملہ کرکے 6 افراد کو زخمی کرنے والے ‘پرتشدد انتہا پسند’ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جیسنڈا آرڈرن نے سپر مارکیٹ واقعے کو ‘دہشت گرد حملہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور سری لنکن تھا جو داعش سے متاثر تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اس شخص کے حوالے سے باخبر تھیں اور ہر وقت اس کی نگرانی کر رہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اس شخص کو جیل میں نہیں ڈالا جاسکتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چاقو کے حملے کا نشانہ بننے والوں میں سے 3 شدید زخمی ہیں۔