افغانستان کے 10 ارب ڈالر اثاثے امریکی بینکوں میں منجمد

0 31

امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اربوں ڈالر کے منجمد افغان اثاثے بحال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، عالمی مالیاتی نظام تک طالبان کی رسائی پر پابندیوں میں نرمی نہیں کر رہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کا امریکی بینکوں میں منجمد افغان اثاثے بحال کرنے کا ارادہ نہیں ہے، منجمد افغان فنڈز کی ریلیز کا فیصلہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں اور محکموں پر منحصر ہے۔

منجمد افغان فنڈز ریلیز کرنے کا حتمی فیصلہ امریکی صدر جو بائیڈن کریں گے۔

مالی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان اثاثوں کی بحالی میں مہینوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان سینٹرل بینک کے 10 ارب ڈالر کے اثاثے امریکی بینکوں میں منجمد ہیں، آئی ایم ایف نے طالبان کو 440 ملین ڈالر کے نئے ایمرجنسی ذخائر تک رسائی سے بھی روک دیا۔

امریکی دفترخارجہ، وزارت خزانہ، نیشنل سیکیورٹی کونسل کا منجمد افغان اثاثوں سے متعلق غور جاری ہے، طالبان کے کنٹرول سنبھالنے پر امریکی بینکوں میں افغانستان کے سونے اور فارن کرنسی کے ذخائر منجمد کیےگئے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے انتباہ کیا ہے کہ افغان اثاثے بحال نہ کیے گئے تو افغانستان کی معیشت بیٹھ سکتی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کیش کی قلت سے ایندھن اور کھانے پینے کی چیزیں تیزی سے مہنگی ہورہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.