اہم خبریںپاکستان

ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں صادق سنجرانی شرکت کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد  : ترجمان دفترِخارجہ کے مطابق ایرانی صدر کی حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی تقریب میں شرکت کے لئے کل ایران روانہ ہوں گے، ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری 5 اگست 2021 کو ہوگی ۔

ترجمان دفترِخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران میں اسلامی بھائی چارے اور اعتماد کے برادرانہ تعلقات استوار ہیں، پاکستان برادرانہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات میں قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کامیاب ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button