گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے ہر کسی کو کردار ادا کرنا ہوگا : وزیراعظم

0

اسلام آباد  : وزیراعظم نے کہا ہے کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ناگزیر ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے ہر کسی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں گرین فنانسنگ سکیم کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کی بہتری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، 10 ارب درخت لگانے کا ہدف عبور کرنا ضروری ہے، ملک کو اس وقت درختوں کی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، صحرائی علاقوں میں بھی درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل پارکس بڑھانا اور درخت لگانا بہت ضروری ہیں، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بنگلا دیش سے اچھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.