اہم خبریںبین الاقوامی
عالمی اقتصادیات کو چار کھرب سے زائد ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، اے ڈی بی

اسلام آباد( آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے عالمی اقتصادیات کو ہونے والے نقصانات کا حجم چار کھرب ڈالرز سے بھی زائد ہو سکتا ہے۔ اس ضمن میں جمعے کو جاری کردہ بیان میں منیلا میں قائم اس بینک نے یہ بھی کہا کہ اس پیشنگوئی میں مختلف شعبہ جات کے طویل المدتی نقصانات شامل نہیں اور اسی لیے یہ حجم اور بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق رواں سال ایشیا کی اقتصادی نمو کی شرح 2.2 رہ سکتی ہے۔ اس بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر لاک ڈان اور بندشوں کی مدت کم کر دی جائے، تو شاید نقصان میں کمی ہو سکے



