کورونا نے مزید 56 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1384 نئے مریض

0

اسلام آباد : کورونا وائرس سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 802 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 32 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار 793، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 589، بلوچستان میں 18 ہزار 836، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910، اسلام آباد میں 41 ہزار 561 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 73 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.