استعفے آخری آپشن، پی ڈی ایم کی تحریک ٹھنڈی نہیں ہوئی: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد : یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ استعفے آخری آپشن ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک ٹھنڈی نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنانے کی ماہر ہے۔
سابق وزیراعظم و رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں متفقہ طور پر فیصلے کرتی ہیں، موجود ہ حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو انہوں نے بھی استعفے دیئے تھے جو اسپیکر نے قبول نہیں کئے، سینیٹ الیکشن ہر حال میں ہونے ہیں تو استعفے دینے کا کوئی مقصد نہیں، پی ڈی ایم استعفے اپنے فیصلے کے تحت دے گی، اپنی حکمت عملی خود بنا کر تحریک چلائیں گے، جب آپشن استعمال ہونگے آخر میں استعفیٰ ہوں گے۔
ادھر وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی عدالت میں پیش ہوئے، مگر مقدمے کی سماعت بغیر کسی کاررواٸی کے 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔