اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی آمد سب سے زیادہ ہے ، اسد عمر

0 29

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی آمد اور انتہائی نگہداشت لیول بلند ترین ہے۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ پاکستان سمیت دنیا میں تیزی سے پھیلا، ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث مریضوں کےاسپتالوں میں داخلے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی آمد اور انتہائی نگہداشت لیول بلند ترین ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ مہربانی کر کے ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.