عظیم بلوچ رہنماء سردار عطاء اللہ مینگل انتقال کر گئے

0 30

کراچی  : بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطاء اللہ مینگل ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہلخانہ نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

عطااللّہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔ یاد رہے کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل جو عام طور پر عطاء اللہ مینگل کے نام سے معروف ہیں بلوچستان کے علاقے وڈھ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان و قبائلی رہنما ہیں وہ بلوچستان کے سب سے پہلے وزیراعلیٰ تھے اور یہ منصب 1 مئی 1972ء سے 12 مئی 1973ء تک سنبھالا۔ وہ مینگل قبیلے کے سربراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.