پاکستان

پولیس اور لٹھانی گینگ میں مذاکرات کامیاب، 2 مغوی اہلکاروں کے بدلے 7 افراد رہا

روجھان  : پولیس اور لٹھانی گینگ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دو مغوی اہلکاروں کے بدلے سات افراد کو رہا کر دیا گیا۔

لٹھانی گینگ نے مذاکرات کامیاب ہونے پر سونمیانی سے 7 روز قبل اغوا کئے گئے اہلکاروں عرفان اور ارشد کو چھوڑ دیا جبکہ پولیس نے بھی دو خواتین سمیت سات افراد کو رہا کر دیا ہے۔

لٹھانی گینگ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوئے۔ ابتدائی مذاکرات کی ناکامی پر گرینڈ آپریشن کا اعلان کیا گیا جس دوران گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت علاقے سے فرار ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button