اہم خبریںپاکستان

لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع

لاہور : ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے میں ایم این اے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے جاوید لطیف کے کیس پر سماعت کی۔ جاوید لطیف کو سخت سیکورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کے کیس کا چالان جلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

لیگی رہنما جاوید لطیف کی پیشی کے موقع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے اطراف سڑکوں کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button