کابینہ اجلاس: لیگل ٹیم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق آپشنز سے آگاہ کریگی
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس جاری ہے جس میں لیگل ٹیم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی آپشنز سے آگاہ کرے گی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔