“سستی معیشت کا انجن” کولمبیا میں world laziness day پر انوکھی پریڈ

کولمبیا کے باشندوں نے سستی کے عالمی دن (world laziness day) کے موقع پر بستروں پر لیٹ کر مارچ کیا۔
کولمبیا میں یہ مارچ 1985 سے ہر سال میڈیلن کے جنوب میں واقع میونسپلٹی ایٹاگی میں منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد سستی کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ اسکی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے۔
مارچ میں شریک ورلڈ لیزی نیس ڈے کے کریٹر کارلوس مونٹویا کہتے ہیں کہ سستی معیشت کا انجن ہے، انہوں نے اپنی بات کو درست ثابت کرنے کیلئے دلیل دی کہ اگر آپ کھانا بنانے میں سست ہیں تو لازمی طور پر آپ ریسٹورنٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہا اگر آپ کپڑے دھونے میں سست ہیں تو واشنگ مشین خریدیں گے اور اگر آپ خود اپنے گھر کو آرگنائز نہیں کرسکتے تو آپ کسی کو معاوضہ دیکر کام کرائیں گے جس سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
ورلڈ لیزی نیس ڈے کے کوآرڈینیٹر فرنینڈو کا کہنا تھا کہ تاریخی طور پر عظیم سوچنے والوں نے جو شاندار چیزیں تخلیق کیں وہ اپنے فالتو وقت میں بنائیں۔




