کھیل

ایشیا کپ کے لیے شاہین کی جگہ حسنین قومی ٹیم کا حصہ

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیا ٹی 20 کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شاہین شاہ کی جگہ محمد حسنین کو شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حسنین متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے اے سی سی ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لیں گے۔

حسنین اس وقت برطانیہ میں ہونے والے ایونٹ دی ہنڈریڈ میں اوول انوینسیبلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

22 سالہ حسنین 18 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اے سی سی ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جب کہ نائب کپتان شاداب خان ہیں، اس کے علاوہ آصف علی ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ ، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح دبئی کے لیے روانہ ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑی نیدرلینڈز سے یو اے ای پہنچیں گے۔

27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشیا کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان 28 اگست کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button