ملعون سلمان رُشدی کی سابق اہلیہ کے اپنے شوہر سے متعلق شرمناک انکشافات

ملعون سلمان رشدی کی سابق اہلیہ پدما لکشمی نے اپنی کتاب میں سابق شوہر سے متعلق انتہائی شرم ناک انکشافات کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کی گردن پر دائیں جانب ایک بڑا زخم تھا۔
رپورٹس کے مطابق دو دن سے وینٹی لیٹر پر تھے تاہم اب ملعون سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا مگر اطلاعات ہیں کہ حملے کی وجہ سے ان کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور فی الحال وہ بولنے کے قابل بھی نہیں ہیں۔
ملعون سلمان رشدی کی سابق اہلیہ اور امریکی ٹی وی شو “ٹاپ شیف” کی میزبان پدما لکشمی نے اپنی نئی کتاب یادداشت ’’لَو، لوس اینڈ واٹ وی ایٹ‘‘میں سلمان رشدی سے متعلق انتہائی شرمناک انشکافات کیے ہیں۔
پدما لکشمی نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ملعون سلمان رشدی کو دیکھ بھال، کھانے اور مباشرت کی مسلسل طلب رہتی تھی۔
ملعون کی سابق اہلیہ نے انکشاف کیا کہ میں ایک طبی حالت کا شکار تھی جس نے میرے لیے مباشرت کے عمل کو تکلیف دہ بنا دیا تھا اور رشدی اس بارے میں بہت حساس تھا اور میرے منع کرنے پر مشتعل ہوگیا۔
پدما کی کتاب کے مطابق جب اس بیماری کی وجہ سے لکشمی کی جنسی خواہش کم ہوگئی تو یہ بات ملعون سلمان رشدی سے ہضم نہ ہوئی اور کچھ ہی عرصے میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
پدما اور رشدی کے درمیان قربتیں اس وقت بڑھیں جب وہ ایک اسٹرگلنگ ماڈل اور اداکارہ تھیں ، لکشمی 28 سال کی اور سنگل تھیں جب کہ 51 سالہ رشدی اس وقت اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ زندگی گزار رہا تھا۔
دونوں کی پہلی ملاقات 1999 میں ایک پارٹی میں ہوئی، پدما اس وقت لاس اینجلس میں مقیم تھیں اور رشدی نے انہیں فون پر ایک دوسرے کے قریب آنے کیلئے منایا تھا۔ بعد ازاں ان کی شادی 2004 میں ہوئی تھی لیکن صرف 3 سال بعد ہی انہوں نے راہیں جدا کرلیں۔



