اہم خبریںبین الاقوامی

عراق میں ریت کے طوفان سے معمولات زندگی متاثر، فضائی آپریشن بھی معطل

بغداد : عراق میں ریت کے طوفان نے معمولات زندگی متاثر کر کے رکھ دئیے، طوفان سے ٹریفک کی روانی متاثر، فضائی آپریشن بھی معطل ہو گیا۔

ریت کے طوفان سے آسمان سرخ ہو گیا، خراب موسم کے باعث بغداد، نجف اور سلیمانیہ میں فضائی آپریشن کو معطل کر دیا گیا۔ حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہوئی۔

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے عوام کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بحرین اور کویت میں بھی ریت کے طوفان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button