اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت میں ریلی کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی ، 62 افراد کیخلاف مقدمات قائم

نئی دہلی : بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ریلی کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پر 62 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نعرے بازی کا واقعہ ضلع ہزاری باغ میں پنچائیت الیکشن کے دوران پیش آیا جس میں جیت کی خوشی میں پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے جا رہے تھے۔ چار مراحل پر مشتمل پنچائتی انتخابات میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کا یہ دوسراواقعہ ہے۔

اس سے قبل اکیس اپریل کو ضلع گریدھی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button