اہم خبریںبین الاقوامیپاکستان

روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے‘ ملالہ یوسف زئی

لندن  نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ملالہ نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے جنگیں ناقابلِ تلافی اور ناقابلِ تصور نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اور وقار کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک کیف پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button