کھیل

دورہ پاکستان،آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

سڈنی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں اسپنرز کے لیے سازگار پچ ہونے پر آسٹریلیا نے میچ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت آسٹریلیا 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز، آف اسپنر نیتھن لیون اور فاسٹ بولنگ آل رائونڈر کیمیرون گرین پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے جب کہ مچل اسٹارک، جاش ہیزل ووڈ اور اسکاٹ بولانڈ میں سے ایک فاسٹ بولر ٹیم کا حصہ بنے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 12سے 16مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21سے 25مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button