کھیل

پی ایس ایل میں شاندارکارکردگی دکھانے والے ٹِم ڈیوڈ آسٹریلوی سلیکٹرز کے ریڈار میں آ گئے

لاہور : پاکستان سپر لیگ میں شاندارکاکردگی کے بعد بھارتی لیگ میں مہنگے داموں منتخب ہونے والے کرکٹر ٹِم ڈیوڈ آسٹریلوی سلیکٹرز کے ریڈار میں بھی آ گئے۔

سنگاپور میں پیدا ہونے والے ٹِم ڈیوڈ آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور پی ایس ایل سیون میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں وہ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹِم ڈیوڈ کو رواں سال اکتوبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے لہذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کاحصہ بن سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button