اہم خبریںبلوچستان

افغان اثاثے نائن الیون متاثرین کو دینا بدترین ناانصافی: محمود اچکزئی

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جمعرات کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ایک جلسے سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے منجمد افغان اثاثوں میں سے آدھی رقم نائن الیون کے متاثرین کو دینے کے فیصلے کو ’بدترین ناانصافی‘ قرار دیا ہے۔

انہوں نے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اثاثے کسی فرد اور پارٹی کے نہیں بلکہ تمام مظلوم افغان عوام کے ہیں۔

’اسامہ بن لادن کے حملوں کے ذمہ دار افغان عوام نہیں۔ جب امریکہ اپنے شہریوں کی ہلاکتوں کے بدلے رقم لے رہا ہے تو افغانستان پر 40 سال سے جنگ مسلط کرنے والے امریکہ، روس، چین، عرب، یورپی یونین، پاکستان سمیت تمام دنیا افغانستان کے قرض دار ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’ان سب کو افغانستان کی تعمیر نو میں کردار ادا کرتے ہوئے افغان عوام اور ان کے شہدا، زخمیوں اور دربدر ہونے والے افغانوں سے معافی مانگنا ہو گی۔‘

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button