کھیل

شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بلے بازی، زلمی کی لڑ کھڑاتی بیٹنگ لائن سنبھل گئی

 لاہور:  پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے میچ میں پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر شعیب ملک اور حسین طلعت نے آکر بیٹنگ لائن کو سہارا دے کر ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنا دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 22واں میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس کا ٹاس پشاور زلمی کے حق میں رہا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

پشاور زلمی اننگز

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا کیونکہ حضرت اللہ زازئی دوسرے اوور میں پانچ کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، 6 کے مجموعی اسکور پر لیام لیونگسٹن بھی پویلین لوٹے، جس کے بعد محمد حارث اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرنے کی کوشش کی تو حارث غلام مدثر کی گیند پر اُن ہی کے ہاتھوں 58 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پشاور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں دو ، دو تبدیلیاں کی ہیں۔ زلمی کے کپتان نے بتایا کہ حیدر علی اور عماد بٹ کی جگہ عثمان قادر اور حسین طلعت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں، احسان علی اور حسان خان کی جگہ ول سمیڈ اور خرم شہزاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button