
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پارٹی کے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں گذشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
پارٹی رہنماوں نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا اور ناکام بنانے کیلئے اپنی آرا بھی پیش کیں۔




