پاکستان
افغانستان کے منجمد اثاثوں سے نائن الیون متاثرین کو ادائیگی؛ پاکستان نے امریکا کے

پاکستان نے امریکا کی جانب سے افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون حملے کے متاثرین کے لیے مختص کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فنڈز کے استعمال کا فیصلہ خالصتاً افغانستان کا ہونا چاہیے
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے محتاط الفاظ میں کہا کہ پاکستان نے افغان اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کے امریکی فیصلے کو دیکھا ہے جس میں افغانستان میں انسانی امداد کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر اور نائن الیون کے متاثرین کے خاندانوں کو معاوضے کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالرجاری کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ امریکا نے منجمد افغان فنڈز میں سے 7 ارب ڈالر نائن الیون کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر مختلف سیاسی حلقوں سمیت امریکی عوام نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔



