اہم خبریںکھیل

چولستان جیپ ریلی کا پہلا مرحلہ ، نادر مگسی نے میدان مار لیا

چولستان :  17ویں چولستان جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں میر نادر مگسی نے میدان مار لیا، سابق چیمپئن صاحبزادہ سلطان کی گاڑی مڈ پوائنٹ سے پہلے دھوکہ دے گئی۔

چولستان جیپ ریلی کا پہلا مرحلہ مکمل، میر نادر مگسی نے 231 کلومیٹر کا فیصلہ 1 گھنٹہ 51 منٹ اور 22 سیکنڈ میں طے کیا کر کے میدان مار لیا۔

نوجوان ڈرائیور زین محمود مقررہ فاصلہ 1 گھنٹہ 52 منٹ میں طے کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان مڈ پوائنٹ سے پہلے ہی گاڑی خراب ہونے کے باعث ریلی سے آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ 12 فروری کو سٹاک کیٹگری کے مقابلے ہوں گے جبکہ ریلی کا فائنل راؤنڈ 13 فروری کو ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button